ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیتن یاہو کا ہندوستانی دورہ:ہند-اسرائیل کے درمیان کئی اہم معاہدے قرار

نیتن یاہو کا ہندوستانی دورہ:ہند-اسرائیل کے درمیان کئی اہم معاہدے قرار

Tue, 16 Jan 2018 10:54:07    S.O. News Service

نئی دہلی ،15؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دورے کا دوسرا دن انتہائی خاص رہا۔نیتن یاہو اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں دو مذاکرات ہوئے جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9معاہدوں پر اتفاق ہواہے۔اس دوران مودی اور نیتن یاہو کے درمیان کافی گرمجوشی دیکھنے کو ملی۔دونوں نے ایک دوسرے کی جم کر تعریف کی۔نیتن یاہو نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جب مودی اسرائیلی دورے پر آئے تھے تو ان کا پروگرام کسی راک کنسرٹ کی طرح تھا۔دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم مسائل پر مشترکہ طور پر کام کرنے کو لے کر اتفاق ہوا۔ سائبر سیکورٹی کے علاوہ فلم ، پٹرولیم، انویسٹ انڈیا انویسٹ اسرائیل کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔شمسی توانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان فلم، اسٹارٹ اپ انڈیا، دفاع اور سرمایہ کاری کو لے کر اتفاق ہواہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں دونوں ملک مل کر ایک دوسرے کی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مل کر کام کر سکیں گے۔


Share: